حنا الطاف بھی گولڈن ویزا لسٹ  میں شامل 

حنا الطاف بھی گولڈن ویزا لسٹ  میں شامل 

لاہور: پاکستانی اداکارہ حنا الطاف بھی گولڈن ویزا لسٹ میں شامل ہوگئیں۔اداکارہ  حنا الطاف کوبھی گولڈن ویزا مل گیا ہے ۔پاکستانی اداکارہ کو  امارات کی حکومت کی  طفف  سے  دبئی کا گولڈن ویزا دیا گیا ہے۔ 

حنا الطاف نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی اور خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ امارات ہمیشہ سے ہی میرے دل کے بہت قریب رہا اور اب میں باقاعدہ طور پر اسے اپنا دوسرا گھر کہہ سکتی ہوں۔اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے پاکستان کی کئی شوبز شخصیات اور کرکٹرز کو دبئی کا گولڈن ویزا جاری ہوچکا ہے۔ اس فہرست میں اداکار وگلوکار علی ظفر، مایا علی، اقراعزیز، شاداب خان،  افتخار احمد اور دیگر بہت سے لوگ شامل ہیں ۔گولڈن ویزا حاصل کرنے والے افراد نیشنل سپانسر کے بغیر یو اے ای میں تعلیم ،کاروبار اور رہائش اختیار کرسکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں