اگر آئی ایم ایف پروگرام بحال نہ ہوا تو حکومت کیا کرے گی؟

اگر آئی ایم ایف پروگرام بحال نہ ہوا تو حکومت کیا کرے گی؟

اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے پاکستان نے آئی ایم ایف  کی تمام شرائط پوری کر دی ہیں۔نجی ٹی وی  کے شو میں  احسن اقبال نے  کہا کہ  آئی ایم ایف کی تمام شرائط پاکستان نے پوری کردی ہیں۔  یہ تمام شرائط گزشہ حکومت طے کرکے گئی تھی۔ یہ مشکل فیصلے تھے جن کی سیاسی قیمت تھی۔


ان کاکہنا تھا کہ  آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے جو جائزہ ہو رہا ہے امید ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام مل جائے گا، کوشش ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام بحال ہو جائے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا تھا اگر آئی ایم ایف پروگرام بحال نہیں ہوتا تو ایسے اقدامات کریں گے جن سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ  ہم تجارتی مراکز رات ایک بجے تک کھلے رکھتے ہیں یہ عیاشی کوئی ملک نہیں کرتا، ہر سطح پر معاشی فیصلے کرنا ہوں گے، شام کو جلد کاروبار بند کرنے سے ہم ایک ارب ڈالر تیل کی بچت ہوسکتی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں