الوداع !الوداع! چیئرمین پی ٹی آئی الوداع! اکڑ اور بشریٰ بی بی کے تواہمات نے تیسری سیاسی قوت کا آخری باب بند کردیا: سینئر اینکرپرسن 

الوداع !الوداع! چیئرمین پی ٹی آئی الوداع! اکڑ اور بشریٰ بی بی کے تواہمات نے تیسری سیاسی قوت کا آخری باب بند کردیا: سینئر اینکرپرسن 

کراچی: سینئر صحافی اور اینکر پرسن کامران خان نے کہا ہے کہ الوداع !الوداع! چیئرمین پی ٹی آئی الوداع! اب ان کی سیاست کو کوئی معجزہ ہی بچا سکتا ہے۔

کامران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ قصہ مختصر چیئرمین پی ٹی آئی کو ان کی اکڑ کھا گئی ۔ رہی سہی کسر بشریٰ بی بی کی تواہمات نے پوری کردی۔ پاکستانیوں کی سیاسی منظر نامے پر دو خاندانوں کے قبضے سے آزاد تیسری سیاسی قوت کی خواہش انہوں نے اپنے ہاتھوں سے چکناچور کردی۔

کامران خان نے مزید کہا کہ 9 مئی کو انہوں نے از خود پی ٹی آئی دفن کرنے کی حکمت عملی ترتیب دی۔  آج ان کی کہانی کا آخری باب افواج پاکستان کے فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں رقم کردیا گیا۔ فارمیشن کمانڈرز کا یک زبان عزم مصمم "  کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ان کے منصوبہ سازوں اور ماسٹر مائنڈز کے خلاف قانون کی گرفت مضبوط کی جائے۔

مصنف کے بارے میں