میسی   نے اب کونسا کلب جوائن کرلیا

 میسی   نے اب کونسا کلب جوائن کرلیا

ارجنٹائن: لیونل میسی کاشمار فٹبال کی دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ ان کا معاہدہ حال ہی میں فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین  سے ختم ہوا ہے۔ 

دُنیائے فٹ بال کے سٹار کھلاڑی اور ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) سے معاہدہ ختم ہونے کے بعد امریکی فٹ بال کلب انٹر میامی کو جوائن کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اطلاعات یہ تھیں  میسی پی ایس جی چھوڑنے کے بعد سعودی کلب الہلال کو جوائن کریں گے مگر وہ سعودی کلب کی پرکشش پیشکش کو قبول کرنے کے بجائے اب امریکی فٹ بال کلب انٹر میامی کو جوائن کررہے ہیں۔دنیا کی دوبڑی کمپنیاں بھی ان کے اس معاہدے کا حصہ ہوں گی۔


میسی کے کیریئر کا یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ یورپ سے باہر کسی کلب سے کھیلیں گے  تاہم انٹرمیامی کلب کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

اسٹار فٹبالر نے 2021 میں  پی ایس جی کلب جوائن کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں