پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائنل کے لاہور میں انعقاد کے  بعد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی امیدیں روشن ہونے لگیں اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ الیون پاکستان بھیجنے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔

اب اس بات کی تصدیق  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)  کے چیرمین نجم سیٹھی کی جانب سے بھی کردی گئی ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی ان 4 میچوں کی سیریز کو پاکستان کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے حوالے سے ’’آزادی کپ‘‘ کا نام دیا جائے گا ۔

اس سیریز کا مقصد 8 برس سے انٹرنیشنل کرکٹ سے محروم ملک میں ٹاپ لیول گیم کی واپسی کا سلسلہ جاری رکھنا ہے تاہم ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا ہے کہ ورلڈ الیون میں کون سے پلیئرز شامل ہوں گے۔

لیکن پی ایس ایل فائنل میں غیرملکی کھلاڑیوں کی موجودگی سے مزید پلیئرز کو حوصلہ مل سکتا ہے۔

b327c442d840d1735e0a529599f2cb98