جلالپور بھٹیاں میں ملزم سے اسلحےبھاری مقدار براآمد

جلالپور بھٹیاں میں ملزم سے اسلحےبھاری مقدار براآمد

جلالپور بھٹیاں(محمد زاہد منیر نمائندہ نیو نیوز جلال پوربھٹیاں):ڈی پی او حافظ آباد کی براہ راست نگرانی میں جلال پور بھٹیاں پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا پولیس کو خفیہ معلومات ملی کہ حافظ آباد سے ایک سفید رنگ کے کیری ڈبہ میں اسلحے کی بہت بڑی کھیپ سمگل کی جا رھی ہے۔

پولیس نے مازکو چوک میں ناکہ بندی کی حافظ آباد سے آنے والے کیری ڈبہ 279VA اسلام آباد نمبرکو روک کر تلاشی لی تو اس میں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ھوا۔

ملزم کلیم اللہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیاپولیس کے مطابق اسلحہ جرائم پیشہ سرگرمیوں کیلئے استعمال کیا جانا تھا ملزم سے مزید تفتیش جاری ھے۔