ایرانی صدر احمدی نژاد نے وہی کام شروع کردیا جس پر کبھی پابندی لگائی تھی

 ایرانی صدر احمدی نژاد نے وہی کام شروع کردیا جس پر کبھی پابندی لگائی تھی

تہران: سابق صدر احمدی نژاد کے دور حکومت میں ایران مغربی دنیا کے سامنے چٹان کی طرح ڈٹا رہا اور اپنے ایٹمی پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا لیکن اب نئی حکومت نے ایران کو نئی راہ سے روشناس کروایا ہے تو لگتا ہے احمدی نژاد بھی اپنی سوچ میں کچھ تبدیلی لے آئے ہیں کیونکہ ماضی میں ٹوئٹر پر پابندی لگانے والے احمدی نژاد نے اب خود ٹوئٹر پر اکاﺅنٹ بنا لیا ہے۔ان کا ٹوئٹرہینڈل @Ahmadinejad1965 ہے جس پر انہوں نے پہلی ٹویٹ میں لوگوں کو سلام بھیجا ہے اور دوسری ٹویٹ میں ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں لوگوں سے انہوں نے خود کو فالو کرنے کی درخواست کی ہے۔

اپنی پہلی ٹویٹ میں احمدی نژاد نے لکھا ہے کہ ”شروع اللہ کے نام سے، دنیا بھر کے آزادی سے محبت کرنے والے لوگوں پر سلامتی ہو۔“اب تک انہیں 14ہزار سے زائد لوگ فالو کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ احمدی نژاد پر 2009ءکے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات لگائے گئے تھے اور شہری بڑی تعداد میں احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے تھے۔ اس دوران عوام سوشل میڈیا پر بھی مہم چلا رہے تھے چنانچہ احمدی نژاد نے اس مہم کو روکنے کے لیے ٹوئٹر پر پابندی عائد کر دی تھی۔