میرا سرفراز سے کوئی مقابلہ نہیں ، کامران اکمل

میرا سرفراز سے کوئی مقابلہ نہیں ، کامران اکمل

لاہور:و کٹ کیپر کامران اکمل نے کہاہے میرا سرفراز کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں ہے ،مجھے بیٹنگ کی بنیاد پر پرکھا جائے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ میں تینوں فارمیٹ میں بطور بیٹس مین کھیلنا چاہتا ہوں،مجھے کھیلنے کا موقع دیا جائے تو میں بہترین کارکردگی دکھاوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میچ کھیلنے سے میرے حوصلے میں مزید اضافہ ہوا ہے ،میں ٹیم میں بھی اچھی پرفارمنس دوں گا۔