اسلام آباد کی سب سے اونچی عمارت سی پیک ٹاور کی تعمیر کا فیصلہ

اسلام آباد کی سب سے اونچی عمارت سی پیک ٹاور کی تعمیر کا فیصلہ

اسلام آباد:سی پیک منصوبے میں ایک شاندار عمارت کا اضافہ ہو گا یہ عمارت جس کا نام سی پیک ٹاور ہے یہ عمارت وفاقی دارالحکومت میں تعمیر ہو گی اپنی تعمیر کے بعدیہ اسلام آباد کی سب سے اونچی عمارت ہو گیااورپاکستانی کی اقتصادی ترقی کی نشانی ہو گی اور سی پیک کے تمام معاملات بھی اسی عمارت سے دیکھیں جائیں گئے۔
وزارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے وزیر احسان اقبال کے مطابق سی پیک کی یہ عمارت پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے اہمیت اختیار کر جائے گی اور پاک چین دوستی کی شاندار مثال بھی بن جائے گی۔
اس عمارت کی تعمیر کا فیصلہ وزارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ایک اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت وفاقی وزیر احسن اقبال کر رہے تھے۔ اس بڑے منصوبے کا اعلان پچھلے سال کیا گیا تھا تاہم آج اس منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، عمارت کے لیے زمین کی کا حصول جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس عمارت کی تکمیل کے بعد غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں آنے کو ترجیح دیں گئے یہ سی پیک ٹاور میں فائیو سٹار ہوٹل،کمرشل آفس اور جدید سہولیات سے آراستہ ایک مکمل عمارت ہو گی۔