باپ نے نوجوان بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کر کے نعش گھر کے صحن میں دفن کر دی

باپ نے نوجوان بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کر کے نعش گھر کے صحن میں دفن کر دی

فیروزہ :باپ نے نوجوان بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کر کے نعش گھر کے صحن میں دفن کر دی ،ماں نے باپ کے گھر سے باہر جانے کے بعد تھانہ پہنچ کر پولیس کو مطلع کیا۔


تھانہ تبسم شہید پولیس نے موقع پر پہنچ کر صحن میں دبی نعش کو نکال کر ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا،قاتل باپ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،تفصیل کے مطابق چک نمبر88.Aمیں رہائش پذیر فقیر محمدقوم آرائیں نے اپنی جواں سال بیٹی شکیلہ بی بی کو غیرت کے نام پر قتل کر کے اس کی نعش کو گھر کے صحن میں دفنا دیا۔

اور اپنی بیوی کو ہراساں کر کے رکھا کہ تم نے اگر کسی کو بتایا تو تمہارا بھی یہی حشر ہوگا،ایک ماہ بعد قاتل باپ جب کام کی غرض سے باہر گیا تو اس کی بیوی ثمینہ بی بی بھاگ کر تھانہ تبسم شہید پہنچ گئی اور پولیس کو تمام واقعات کے بارئے میں آگاہ کیا۔

پولیس پارٹی نے سب انسپکٹر مقصود احمد کی قیادت نے معززین کے ہمراہ ان کے گھر پہنچ کر کھدائی کر کے نعش برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال لیاقت پور میں بھجوا دی ہے پولیس مصروف تفتیش ہے ۔