فلم”ہاف گرل“کو اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں شوٹنگ کی اجازت مل گئی

فلم”ہاف گرل“کو اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں شوٹنگ کی اجازت مل گئی

ممبئی:فلمساز چتن بھاگٹ کی فلم”ہاف گرل“کو اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں شوٹنگ کی اجازت مل گئی۔ذرائع کے مطابق اداکار ارجن کپور اور شردھا کپور کی فلم”ہاف گرل فرینڈ“بھارت کی پہلی فلم ہو گی جس کے بعض مناظر میں اقوام متحدہ کے نیویارک کے صدر دفتر کی اصلی لوکیشنز نظر آئیں گی۔

چتن نے اس امر کی اطلاع اپنی ایک ٹوئیٹ میں دیتے ہوئے کہا کہ ان کی فلم کو بھارت کی پہلی فلم کا اعزاز حاصل ہو گا جو نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں فلمائی جائے گی انہیں اس کام کےلئے اقوام متحدہ سے اجازت حاصل ہو گئی ہے،ان کا خیال ہے کہ اس فلم کے ذریعے دنیا کو ایک مثبت پیغام حاصل ہو گا خاص طور پر بھارت میں پرائمری دیہی تعلیم کے بارے میں۔

اس فلم کو موہت سوری ڈائریکٹ کر رہے ہیں،فلم کے مناظر کی اقوام متحدہ میں عکسبندی شروع ہے، مذکورہ رومانوی کامیڈی فلم رواں سال 19 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔فلم کی کہانی چتن باگھٹ کے ہی لکھے ہوئے اسی نام کے ناول سے ماخوذ ہے۔ فلم کی شوٹنگ نئی دہلی،کیپ ٹاﺅن اور بہار میں مکمل کر لی گئی ہے۔