ائیر پورٹ پر لوگوں نے دیپیکا کو پریانکا بنا دیا۔

ائیر پورٹ پر لوگوں نے دیپیکا کو پریانکا بنا دیا۔

نیویارک:دیپیکا بالی ووڈ کی منجھی ہوئی اداکارہ ہیں اور نہ صرف بالی ووڈ میں اپنا آپ منوایا بلکہ اب ہالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں ۔

’ٹرپل ایکس :ریٹرن آف زینڈر کیج‘ کے ساتھ ہلی ووڈ میں انٹری کرنے والی اداکارہ جب گذشتہ روز جب لاس اینجلس ائیر پورٹ پر پہنچیں تو وہاں پر موجود میڈیا اور مداحوں کی جانب سے ’ہیلو پریانکا‘ کی آوازوں نے دیپیکا کو سیخ پا کر دیا اور دیپیکا بے یقینی کے عالم میں سب کو غصے میں دیکھتی اپنی گاڑی کی طرف بڑھ گئیں .

واضح رہے کہ دیپیکا کئی بار پہلے بھی خود کو پریانکا کہنے پر غصے کا اظہار کر چکی ہیں لیکن اس دفعہ انہوں نے غصے کا اظہار لفظوں میں کرنا مناسب نہ سمجھا اور اپنی گاڑی کی طرف بڑھ گئیں۔