ایک اور بھارتی سپاہی نے اپنی ہی فوج کا بھانڈا پھوڑ دیا

ایک اور بھارتی سپاہی نے اپنی ہی فوج کا بھانڈا پھوڑ دیا

نئی دہلی: بھارتی فوج میں مسلسل شرمناک حرکات ہو رہی ہیں کبھی بھارتی میز ائل سسٹم کو ناکارہ قرار دیا جاتا ہے تو کبھی بے کار اسلحے کی باتیں کی جاتی ہیں اور تیج ؓبہادر جسیے فوجی بھارتی فوج کا اصل چہرہ دنیا کو دیکھاتے ہیں

 اب بھارتی فوج میں (اردلی)نظام اور سپاہیوں کے ساتھ افسروں کے غیر انسانی سلوک کے خلاف ایک اور بھارتی جوان اور آرمی میڈیکل کور کے سپاہی سندھاو جوگی داس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ویٹرن جوان نامی فیس بک پیج پر پوسٹ کی جانے والی اس ویڈیو میں جوگی داس کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ دفاعی بجٹ رکھنے والی بھارتی فوج کی شان صرف دکھاوا ہے۔
کچھ افسران نے جوانوں کو غلام بنارکھا ہے، جوانوں کوسب سے گھٹیا کھانا دیا جاتا ہے اور کھانا بھی دیا جاتا ہے تو زندہ رہنے کیلئے، ضرورت کیلیے نہیں۔ فوج میں بہت کچھ غلط ہورہا ہے، ہمیں فوج کے اندر آپس میں لڑنا پڑتا ہے، کب تک برداشت کرتے رہیں گے۔ جو منہ کھولتا ہے، مارا جاتا ہے۔
ویڈیو میں جوگی داس کا کہنا تھا کہ اس نے بھارتی وزیراعظم اور وزیرِ دفاع کو سپاہیوں کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی سے متعلق ایک سال تک خط لکھے لیکن اس کی شنوائی نہیں ہوئی بلکہ فوجی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر اسے سہائک کی شرم ناک ڈیوٹی پر لگادیا گیا جبکہ اس پورے عرصے میں اسے مسلسل ہراساں بھی کیا جاتا رہا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی سپاہیوں نے اپنے افسران کے رویے اور انہیں ملنے والی خوراک پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا، لکن اس پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی بلکہ ایک اہلکار کو قتل کر دیا گیا یہ  بھارتی فوج کا اصل چہرہ ہے