چوہدری نثار کو عدالت نےکل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

چوہدری نثار کو عدالت نےکل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے وزیرداخلہ چوہدری نثار کو کل ذاتی حیثیت میں عدالت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے یہ حکم مقدس ہستیوں کی شان میں سوشل میڈیا پر ہونے والی گستاخیوں کے خلاف دائر درخواست میں جاری کیا ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کے معاملہ پر دائردرخواست کی سماعت کی۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ یہ معاملہ بیوروکریسی پر نہیں چھوڑا جاسکتا، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر بتائیں کہ اس اہم معاملے پر کیا اقدامات اٹھائے گئے ۔

عدالت نے سیکریٹری داخلہ واطلاعات اورڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو بھی عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا ۔ آئی جی اسلام آباد اورچیئرمین پی ٹی اے بھی عدالت میں پیش ہوئے۔