حکومت سوشل میڈیا پر گستاخانہ پیجز بلاک نہیں کرسکتی توپی ٹی اے  کو بند کردے،جسٹس شوکت عزیز صدیقی

حکومت سوشل میڈیا پر گستاخانہ پیجز بلاک نہیں کرسکتی توپی ٹی اے  کو بند کردے،جسٹس شوکت عزیز صدیقی

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر گستاخانہ پیجز کا معاملہ پر بات کرتے ہوئے،جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ میرے ماں باپ ،جان اور نوکری سب اللہ کے رسولﷺ پر قربان ہوجائیں ،سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنیوالے دہشت گرد ہیں ، حکومت ایسے پیجز بلاک نہیں کرسکتی تو پی ٹی اے کوبند کردے،ہمیں پورا سوشل میڈیا بھی ہمیں بند کرنا پڑے تو کرینگے ۔

منگل کواسلام آباد ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے کیس کا حکم لکھواتے ہوئے جسٹس شوکت عزیز صدیقی آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ میرے ماں باپ،جان اور نوکری سب اللہ کے رسول ﷺپر قربان ہوجائیں۔جسٹس شوکت عزیز نے کہا کہ جو بھی لوگ ایسا مواد اپ لوڈ کرتے ہیں میں آج انہیں دہشت گرد قرار دیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس معاملے پر کیا اقدامات کیے ،معاملہ بیوروکریسی پر نہیں چھوڑ سکتا۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ تماشہ دیکھنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی اگر پورا سوشل میڈیا بند کرنا پڑا تو کریں گے۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کو (آج)بدھ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسے پیجز بلاک نہیں کرسکتے تو پی ٹی اے کو بند کردیں۔