پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس نے ایک ہزار جہازوں کی "مکمل اوور ہالنگ" کرلی

پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس نے ایک ہزار جہازوں کی

راولپنڈی : پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس نے ایک ہزار جہازوں کی "مکمل اوور ہالنگ"  کرلی۔  ائیر چیف  کا  کہنا ہے کہ پی اے سی نے پاکستان کو ہوا بازی اور جہاز سازی میں خود انحصار کردیا۔ پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس میں ایک ہزارویں جہاز کی رولنگ آوٹ تقریب منعقد کی گئی۔   تقریب میں وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین مہمان خصوصی شریک تھے۔

تقریب سے ائیر چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ایروناٹیکل کمپنی کے تیار شدہ جہازوں سے ملکی خزانے کو بے پناہ فائدہ پہنچتا ہے، آج کا دن پاک چین دفاعی تعاون میں ایک اور اہم سنگِ میل ہے۔ وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر نے کہا کہ پی اے سی میں ہونے والی حالیہ پیشرفت پاک چین لازوال دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاک چین دوستی اب سٹراٹیجیک شراکت میں تبدیل ہو چُکی ہے،وزیر دفاعی پیداوار نے اوور ہال شدہ مختلف طیاروں کا معائنہ بھی کیا۔