خلیج فارس ایرانی جہازوں نے امریکی جہاز کو راستہ بدلنے پر مجبور کر دیا

خلیج فارس ایرانی جہازوں نے امریکی جہاز کو راستہ بدلنے پر مجبور کر دیا

واشنگٹن:امریکی حکام نے کہاہے کہ ایرانی بحری جہازوں کی وجہ سے آبنائے ہرمز میں حالیہ دنوں متعدد سنگین واقعات پیش آئے ہیں۔ برطانوی میڈیا نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایرانی پاسدران انقلاب کے بحری جہاز امریکی جہاز کے چھ سو میٹر قریب پہنچ گئے ایک امریکی اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر امریکی میڈیا کو بتایا کہ ایرانی بحری جہازوں نے امریکی جہاز کو راستہ بدلنے پر مجبور کیا اہلکار کے مطابق ایرانی بحری جہازوں نے امریکی اور دوسری بحری جہازوں کے درمیان آنے کی کوشش کی۔
امریکی اہلکار کے مطابق وراننگ کےلئے فائرنگ یا روشنی کے گولے نہیں پھینکے گئے . اس سے پہلے رونما ہونے والے واقعے میں خبردار کرنے کےلئے فائرنگ کی گئی تھی۔امریکی اہلکار کے مطابق اس طرح کا واقعہ بالکل غیر محفوط اور غیر پیشہ وارانہ ہے۔امریکی حکام کے مطابق تین دن پہلے ہی ایرانی بحریہ کا جہاز اسی امریکی جہاز کے قریب آیا تھا۔