پشاور:طورخم بارڈ 18 روز بند رہنے کے بعد کھو ل دیا گیا

پشاور:طورخم بارڈ 18 روز بند رہنے کے بعد کھو ل دیا گیا

پشاور:طورخم اورچمن کے مقام پر اٹھارہ دن کی بندش کے بعد پاک افغان بارڈر کو کھول دیا گیا۔ طورخم بارڈر پر پاسپورٹ اور ویزارکھنے والے افغان شہریوں کو داخلے کی اجازت دی جارہی ہے جبکہ باب دوستی بھی صرف پیدل آمد ورفت کے لیے کھولا گیا ہے ،تاہم تجارتی سرگرمیاں بدستور بند رہیں گی ۔

دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں پر بند ہونے والا پاک افغان بارڈ دو روز کیلئے کھول دیا گیا۔ صبح آٹھ بجے تین مقامات سے پاک افغان سرحد کھلنے پر دونوں جانب لوگوں کی قطاریں لگ گئیں۔ سیکڑوں افغان شہری واپس چلے گئے،دوسری جانب سے بھی پاسپورٹ اور ویزہ رکھنے والوں کو پاکستان داخلے کی اجازت ملی،طورخم، انگور اڈا اور چمن سے بارڈر کھلنے پر لوگوں کی آمدورفت پانچ بجے تک جاری رہی تاہم تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں۔ پاکستان میں دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان سے ملنے پر پاک افغان بارڈز اٹھارہ روز بندرہا،پھرمذاکرات کے بعد دوروزکیلئے سرحد کھولنے کا فیصلہ ہوا،بدھ کو بھی دونوں جانب سے آمدورفت جاری رہے گی۔

مصنف کے بارے میں