امریکی ماڈل خلائی مخلوق بن گیا،مگر کیوں؟

امریکی ماڈل خلائی مخلوق بن گیا،مگر کیوں؟

امریکی ماڈل خلائی مخلوق بن گیا،مگر کیوں؟

کیلیفورنیا: امریکی ماڈل اور میک آپ آرٹسٹ نے مسلسل 110 مرتبہ کاسمیٹک سرجری کروانے کے بعد خود کو کو خلائی مخلوق بنوالیا ہے۔

وِنی اوہ نے اس کے لیے 50 ہزار ڈالر (پاکستانی 50 لاکھ روپے) سے زائد رقم خرچ کی ہے۔ ان کی خواہش تھی کہ لوگ انہیں نہ ہی مرد کہیں اور نہ ہی عورت  اور اس کےلیے انہوں نے ایک ایلین (خلائی مخلوق) بننے کا ارادہ کیا۔ ونی نے 17 سال کی عمر میں پہلا آپریشن کرایا۔ اس کے بعد انہوں نے ہونٹوں، بھنووں، چہرے اور گالوں کی ہڈیوں کے کئی ایک آپریشن کرائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ناف کے سوراخ  اور سینے کے ابھار تک بالکل ختم کرانے کا ارادہ کیا ہے اور اپنی پیشانی کو بالکل سیدھا اور سپاٹ کروائیں گے تاکہ مکمل خلائی مخلوق دکھائی دیں، جس پر مزید 160,000 ڈالر خرچ ہوں گے۔

میں ایک ایلین بننا چاہتا تھا یعنی نہ ہی مرد اور نہ ہی عورت اور یہ خواہش 17 برس سے ابھری تھی۔ اس کے لیے میں نے کئی ڈاکٹروں سے رابطہ کیا لیکن کسی نے بھی تعاون نہ کیا۔ میں چاہتا ہوں کہ لوگ مجھے جنس سے بے نیاز سمجھیں۔

وِنی خود کو اس سیارے سے باہر کی مخلوق بنانا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے وہ اکثر سیاہ کونٹیکٹ لینس پہنتے ہیں تاکہ وہ ایلین دکھائی دیں لیکن وہ بڑے سر والی مریخی مخلوق جیسا روپ نہیں دھارنا چاہتے بلکہ ان کی خواہش ہے کہ دنیا کے لوگ ایک دوسرے پر جنس، قومیت، سماج اور وطن کا لیبل لگانا بند کردیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ لوگ صرف انسانیت کی بات کریں۔