سوناکشی کی نئی فلم نور کاپہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا

سوناکشی کی نئی فلم نور کاپہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا

سوناکشی کی نئی فلم نور کاپہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا

بالی ووڈ: پاکستانی ناول نگار صبا امتیاز کے ناول کراچی یو آر کلنگ می پر بننے والی بولی وڈ فلم (نور)کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔اس فلم میں بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔فلم کے ٹریلر میں ایک صحافی کی زندگی کو پیش کیا گیا ہے، جہاں خوشی کے لمحات کے ساتھ ساتھ مسائل کی منظر کشی بھی کی گئی۔فلم کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا!سوناکشی سنہا کی ٹریلر میں اداکاری کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وہ بہت عرصے بعد کوئی ایسا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔


سنہل سپی کی ہدایت میں بننے والی فلم ممبئی میں مقیم 20 سالہ صحافی نور روئے چوہدری پر بنائی جارہی ہے جس میں سوناکشی مرکزی کردار کرتی نظر آئیں گی۔