دنیا کی وزنی ترین خاتون کے وزن میں 120 کلوگرام کمی

دنیا کی وزنی ترین خاتون کے وزن میں 120 کلوگرام کمی

نئی دہلی: دنیا کی سب سے وزنی خاتون کا اعزاز رکھنے والی مصر کی ایمان احمد جلد ہی اپنے اس اعزاز کو کھونے والی ہیں۔

بھارتی اخبار کے مطابق علاج کی غرض سے مصر سے بھارت کے سیفی ہسپتال لائی جانے والی ایمان احمد کا وزن 1 ماہ میں 120 کلوگرام تک کم ہوچکا ہے۔سیفی ہسپتال میں ایمان احمد کا کیس دیکھنے والے ڈاکٹر مفضل لکڑاوالا نے کہا ہے کہ وہ مریضہ کی جینیاتی ٹیسٹ رپورٹ کے انتظار میں ہیں جس کے بعد انہیں معدے کی سرجری کے عمل سے گزارا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 11 فروری کو وزنی خاتون ایمان کو مصر سے کارگو طیارے کے ذریعے ہندوستان بھیجا گیا تھا اور انہیں گھر سے ایئرپورٹ منتقل کرنے کے لیے کرین کی مدد لینا پڑی تھی۔ سیفی ہسپتال کے ڈاکٹرز کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایمان احمد کی صحت میں واضح بہتری سامنے آئی ہے تاہم اس دوران انہیں فالج کے متعدد دورے پڑے۔

ڈاکٹرز پرامید ہیں کہ خاتون کے وزن میں مزید کمی کے بعد جب وہ ایم آر آئی مشین میں جانچ کے قابل ہوں گی تو ان فالج کے حملوں کی وجہ تلاش کی جاسکے گی۔ اس وقت میڈیکل ٹیم وزنی ترین خاتون کی جانچ کے لیے پورٹیبل ایکس رے مشین استعمال کررہی ہے۔

مصنف کے بارے میں