برطانوی کھلاڑی نے لاہور میں فائنل کو زندگی کا بہترین لمحہ قرار دے د یا

لندن : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) میں پشاور زلمی کے نمائندگی کرنے والے برطانوی کھلاڑی کرس جورڈن نے اپنے وطن واپس جا کر لاہور میں فائنل کھیلنے کو زندگی کا بہترین لمحہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں کرس جورڈن کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل شاندار ایونٹ ہے جسے کھیل کر بہت مزہ آیا، شائقین نے لاہور میں ہمارا یاد گارتاریخی استقبال کیا، پاکستانی عوام کھیل سے بہت لگاو رکھتے ہیں ،گراونڈ میںشائقین نے آخری گیند تک دونوں ٹیموں کو سپورٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور جا کر کھیلنے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا جبکہ ہمیں فائنل کیلئے بہترین سیکیورٹی فراہم کی گئی۔ لاہور میں جا کر کھیلنا اور جیتنا زندگی کا بہترین لمحہ تھا۔