کویت نے چھ سال بعد پاکستان پر ویزا پابندیاں ختم کر دیں

کویت نے چھ سال بعد پاکستان پر ویزا پابندیاں ختم کر دیں

کویت سٹی : پاکستانی وزیراعظم محمد نواز شریف کے دورے پر بڑی خبر سننے کو مل گئی ہے ۔ کویت حکومت نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندیوں کا خاتمہ کر دیا ہے ۔
وزیراعظم نواز شریف اور کویتی کے امیر شیخ صباءاحمد الجابر الصباءنے ایک اجلاس کے دوران ویزا پابندیوں کے خاتمہ کا اعلان کیا ۔
واضح رہے کویت نے 2011میں پاکستانیوں پر ویزٹ ،ٹریڈ ، ٹوررزم پابندی عائد کر دی تھی ۔ 2011میں پاکستان کے علاوہ شام ،عراق، ایران ،اور افغانستان پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی ۔تاہم اب ان ممالک میں سے پاکستان پر پابندی ختم کر دی گئی ہے ۔ پابندیوں کے خاتمے کے بعد ہزاروں پاکستانیوں کے ملازمتیں پیدا ہوں گی ۔ امید کی جارہی ہے کہ وزیر اعظم پاکستانی افرادی قوت کیکویت میں ملازمتوں کے لیے بھی بات چیت کر یں گے ۔