پشاور کے تاجروں کیلئے خوشخبری

پشاور کے تاجروں کیلئے خوشخبری

پشاور کے تاجروں کیلئے خوشخبری

لاہور : پشاور کے تاجروں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، کراچی اور لاہور کے بعد پشاور میں بھی ایکسپو سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، منصوبے پر 5 ارب روپے لاگت آئے گی۔حکومت نے کراچی کے اور لاہور کے بعد پشاور میں بھی ایکسپو سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزارت تجارت کے مطابق 5 ارب روپے لاگت سے تیار ہونیوالے منصوبے کا سنگ بنیاد رواں ماہ رکھ دیا جائے گا۔

 

وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ایکسپو سینٹر کے قیام کے منصوبے کا پہلا مرحلہ 18 ماہ میں مکمل ہوگا جبکہ ایکسپو سینٹر سے صوبے کے تاجروں کو فائدہ اور برآمدات بڑھانے میں مدد ملے گی۔