چین کی امریکا کو بڑی دھمکی!!

چین کی امریکا کو بڑی دھمکی!!

چین کی امریکا کو بڑی دھمکی!!

بیجنگ: جنوبی کوریا میں میزائل شکن نظام کی تنصیب پر چین نے امریکا کو سنگین نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی۔

چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکا کو جنوبی کوریا میں میزائل شکن نظام (اینٹی میزائل سسٹم) کی تنصیب پر سنگین نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس کی شدید مخالفت کرتے ہیں جب کہ اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدمات اٹھائیں گے اور سلسلے میں تمام ترنتائج، امریکا اور ریپبلک آف کوریا برداشت کرے گی۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین امریکا کی جانب سے جنوبی کوریا میں میزائل شکن نظام کی تنصیب کو نہ صرف اپنی سلامتی اور عسکری معاملات کے لیے خطرہ تصور کرتا ہے بلکہ یہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ امریکا ایسٹ ایشیا کے معاملات میں دخل اندازی کررہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکا کے اس اقدام سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی جب کہ یہ چین کے فری اور اوپن ٹریڈ کے لیے بھی سوالیہ نشان ہے۔

دوسری جانب جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہےکہ اس نئے اقدام سے چین میں لووٹ گروپ کے تحت چلنے والی ہماری ڈیوٹی فری دکانیں بھی بند ہوجائیں گی جب کہ بہت سی ٹریول ایجنسیوں نے شمالی کوریا کے سیاحوں کو ٹکٹ دینے سے بھی انکار کردیا ہے۔