اینڈرائیڈ کی مقبول ترین ایپ اور گیمز کی فہرست جاری

اینڈرائیڈ کی مقبول ترین ایپ اور گیمز کی فہرست جاری

نیویارک : گوگل نے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپس اور گیمز کی فہرست جاری کی ہے اور سرفہرست نام ہو سکتا ہے آپ کو چونکا دے اور ہو سکتا ہے بالکل بھی حیرت نہ ہو۔


گوگل پلے سٹور کو پانچ سال مکمل ہونے پر کمپنی کی جانب سے مقبول ترین ایپس، گیمز، بک، موویز اور میوزک کی فہرستیں جاری کی گئیں۔ ویسے تو ہوسکتا ہے آپ اندازہ لگالیں کہ ٹاپ پر کونسی ہے مگر ایک اشارہ ہم دے سکتے ہیں کہ ٹاپ فائیو میں تین ایپس ایک ہی کمپنی کی ہیں۔ جن میں فیس بک، فیس بک میسنجر، پنڈارو ریڈیو، انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ شامل ہیں۔

حیران کن طور پر واٹس ایپ ٹاپ فائیو میں شامل نہیں تاہم یقیناً وہ زیادہ دور نہیں ہوگی۔ اسی طرح گوگل نے مقبول ترین گیمز کی فہرست بھی جاری کی جس میں واقعی حیران کن نام ہیں۔کینڈی کرش ساگا، سب وے سرفرز، ٹیمپل رن 2، Despicable Me، کلیش آف کلانز شامل ہیں۔

نیوویب ڈیسک< News Source