بیٹری سے چلنے والا ہائبرڈ رکشہ متعارف کرادیا گیا

پاکستان میں پہلی بار بیٹری سے چلنے والا ہائبرڈ رکشہ متعارف کرادیا گیا ۔

 بیٹری سے چلنے والا ہائبرڈ رکشہ متعارف کرادیا گیا

کراچی : پاکستان میں پہلی بار بیٹری سے چلنے والا ہائبرڈ رکشہ متعارف کرادیا گیا ۔ہائی برڈ گاڑیوں کے بعد اب پیش ہیں ہائی برڈ رکشہ جدید میٹر، گیئر کی کوئی جھنجھٹ نہیں تھری موڈ رکشہ آٹومیٹک ہے۔یہ رکشہ ایک لیٹر فیول میں 50 کلو میٹر تک سفر طے کرنے والے رکشے کی حد رفتار 60 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے دو سو سی سی انجن کا حامل یہ رکشہ بیٹری پر چلائیں تو چلے 70کلومیٹر چلے گا۔

ڈائریکٹرکمپنی محمد ایاز نے کہا کہ رکشہ دھواں نہیں چھوڑے گا ماحول دوست ہے وائی فائی سسٹم ہے ، ٹریکر ہے، دروازے بھی ہیں اورآرام دہ سیٹ اور قیمت ساڑھے چار لاکھ روپے ہے ۔

کراچی ایکسپوسینٹرمیں آٹوپارٹس نمائش میں ہائیبرڈ رکشہ متعارف کرایا گیا تو پاکستانی کمپنی کو خریداری کے لیے کافی تعداد میں آرڈرزمل گئے۔