بپاشا نے اپنے غیر پیشہ ورانہ رویئے پر معافی مانگ لی

بپاشا نے اپنے غیر پیشہ ورانہ رویئے پر معافی مانگ لی

ممبئی : بالی وڈ اداکارہ نے لندن فیشن ویک کے آرگنائزر سے اپنے غیر پیشہ ورانہ رویئے پر معافی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں بہت سی معروف فلمی شخصیات لندن میں ایک فیشن شو کیلئے جمع ہوئیں۔ اس شو میں ڈیزائنر لبنی اور عظمی رفیق نے شو سٹاپر کے طور پر بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو کو ان کے شوہر کے ساتھ مدعو کیا تھا۔ اس شو میں پاکستانی اداکار جاوید شیخ نے بھی ریمپ پر واک کی۔

برطانوی ڈیزائنر اس شو میں برطانوی، انڈین اور پاکستانی کلچر کو مکس کر کے پیش کرنا چاہتے تھے لیکن انہیں یہ شو بالی وڈ اداکارہ کے بغیر ہی کرنا پڑا کیونکہ وہ تمام معاملات طے پانے کے باوجود وہاں نہ پہنچیں۔

اداکارہ کے مطابق وہ اپنے اس غیر پیشہ ورانہ رویے پر ڈیزائنر اور شو آرگنائزر سے معذرت خواں ہیں۔

مصنف کے بارے میں