عراقی فوج نے موصل میں حکومتی ہیڈ کوارٹرز پر قبضہ کر لیا

عراقی فوج نے موصل میں حکومتی ہیڈ کوارٹرز پر قبضہ کر لیا

موصل: عراقی فورسز نے موصل کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے آپریشن میں مزید کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

اس آپریشن کی نگرانی کرنے والی جوائنٹ آپریشن کمانڈ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ عراقی فورسز نے نینوا صوبے میں حکومتی عمارت کو دوبارہ اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے اور الحریہ نامی پُل کا قبضہ بھی اب عراقی فورسز کے پاس ہے۔

داعش نے اس شہر پر 2014 میں قبضہ کر لیا تھا۔ موصل کی بازیابی کے لیے آپریشن گزشتہ برس کے آخر میں شروع کیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں