امیتابھ بچن چینی موبائل کمپنی کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

امیتابھ بچن چینی موبائل کمپنی کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

ممبئی : چین کی معروف سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ”ون پلس“ نے بھارت میں اپنے موبائلز کی مارکٹنگ کیلئے امیتابھ بچن کو برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا۔
کمپنی کے سی ای او کا کہنا تھا کہ امیتابھ کے ساتھ بھارت میں موبائلز کی پروموشن کا معاہدہ خوش آئند ہے۔ ان کا کہناتھاکہ کمپنی کی پوری کوشش ہوگی کہ یہ معاہدہ آگے بھی تسلسل کے ساتھ چلتا رہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بچن کی بدولت بھارت میں عوام اس موبائل کی خصوصیات سے زیادہ بہتر انداز سے واقف ہو سکیں گے۔
جبکہ اس موقع پر امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ بھارت میں ایک جدید کمپنی کے ساتھ کام کرنا میرے لیے انتہائی فخر کی بات ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ون پلس بھارت میں جدید کمپنیوں میں سے ایک ہے اس کی ایک اپنی پہچان ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امیتابھ بچن زین موبائل اور ایل جی موبائل کی پروموشن کیلئے بھی کمپنیوں کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں