پی ایس ایل تھری، ملتان سلطان نے پشاور زلمی کو 19 رنز سے شکست دیدی

پی ایس ایل تھری، ملتان سلطان نے پشاور زلمی کو 19 رنز سے شکست دیدی
کیپشن: peshawar zalmi psl3 sharjah

شارجہ:پی ایس ایل کے 19ویں میچ میں ملتان سلطان کی ٹیم نے پشاور زلمی کو 19رنز سے شکست دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سلطان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے ۔

ملتان سلطان کی جانب سے اوپپنگ بلے باز احمد شہزاد نے 37 اور سنگا کارا نے 28 رنز کی اننگز کھیلی ۔

ملتان سلطان کی جانب سے صہیب مقصود 42 گیندوں پر 85 رنز بنا کر نمایاں رہے جس میں 4 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے ، شعیب ملک 13 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

پولارڈ نے 16 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی ، عمید آصف اور ڈائوسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مطلوبہ ہدف کے جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم 164 رنز بنا سکی ۔