میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اب بھی جاری ، اقوام متحدہ کا تہلکہ خیز انکشاف

میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اب بھی جاری ، اقوام متحدہ کا تہلکہ خیز انکشاف
کیپشن: maynamar muslim murder میانمار مسلمانوں کا قتل عام جاری

نیویارک :اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے نائب سیکریٹری جرنل اینڈریو گلمور نےحیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ میانمار میں اب بھی مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے نائب سیکریٹری جرنل اینڈریو گلمور نے ایک مرتبہ پھر عالمی برادری کی توجہ میانمار کے مسلمانوں کی طرف مبذول کراتے ہوئے بتایا کہ میانمار میں اب بھی مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے۔

اقوام متحدہ کے مندوب کی رخائن میں جاری تشدد کی مہم اور خوراک کی جعلی قلت پر جائزہ رپورٹ روہنگیا مسلمانوں پر میانمار کی فوج کی یلغار کے چھ ماہ بعد سامنے آئی ہے۔ میانمار کی فوج کی نھتے شہریوں پر کارروائی کی وجہ سے لاکھوں افراد بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے تھے۔

اینڈریو گلمور نے کہا کہ گزشتہ سال کے قتل عام اور وسیع پیمانے پر خواتین کو ریپ کرنے کی مہم کی جگہ اب ذرا کم شدت کے تشدد اور خوراک کی جعلی قلت کے حالات پیدا کرنے کا طریقہ اپنا لیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش اور میانمار کے حکام کے درمیان بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کے بارے میں مذاکرات جاری ہیں لیکن میانمار کی سرحد پر فوج جمع ہونے سے روہنگیا پناہ گزیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔