شام کے شہریوں پر مظالم، جمعیت علمائے اسلام (ف) کا احتجاج کا اعلان

شام کے شہریوں پر مظالم، جمعیت علمائے اسلام (ف) کا احتجاج کا اعلان

لاہور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شام کے شہریوں پر مظالم کے خلاف جمعہ کے روز احتجاج کا اعلان کیا ہے۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کارکنوں کو شام کے شہریوں پرانسانیت سوز مظالم کے خلاف بھرپور احتجاج کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں: شام: 16 روز میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 700 سے تجاوز کر گئی

مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور مسلم ممالک شام میں جارحیت روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ غوطہ شہر کی حالت زار پرعالمی برادری کی خاموشی المیہ ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہاقوام متحدہ خواتین و بچوں کے قتل عام اور لاشوں کی بے حرمتی کے واقعات پر نوٹس لے۔پاکستان شامی شہریوں کی نسل کشی روکنے کے لئے عملی اور ٹھوس اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز پاکستان مسلم لیگ( ن)کا مستقبل ہیں، خواجہ آصف

واضح رہے کہ شامی شہر غوطہ میں روسی اور شامی فورسز کی بمباری کے نتیجے اب تک 700 کے قریب افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں