ملتان سلطانز کی جیت،ثانیہ مرزااور شنیرا اکرم کا سٹیڈیم میں جشن

ملتان سلطانز کی جیت،ثانیہ مرزااور شنیرا اکرم کا سٹیڈیم میں جشن
کیپشن: فوٹو: ٹوئٹر


شارجہ:پاکستان سپر لیگ کا تیسرا مرحلہ زورو شور سے جاری ہے اور شائقین کرکٹ پاکستان کے اس میگا ایونٹ کو بھرپور طریقے سے انجوائے کرتے نظر آتے ہیں۔جہاں ایک طرف گراﺅنڈ میں کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں تو وہی دوسری طرف کھلاڑیوں کی بیویاں بھی اپنے شوہروں اور ان کی ٹیم کو بھرپور انداز میں سپورٹ کرنے سٹیڈیم میں موجود رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ملتان سلطانز کے صہیب مقصود نے اپنی شاندار کارکردگی کا کریڈٹ سنگاکارا کو دیدیا

اسی طرح کا ایک منظر گزشتہ شب پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے میچ کے بعد دیکھنے کو ملا جب سٹیڈیم میں موجود شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا(پاکستانیوں کی بھابھی) اور سابق کپتان اور ڈائریکٹر کرکٹ ملتان سلطانز وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے ملتان کی جیت کے بعد شائقین کرکٹ کے ساتھ مل کر جیت کا خوب جشن منایا ۔

92ce2fd680edb8ecddec581d44ea4860

ہوا کچھ یوں کہ جب ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کے خلاف جیت حاصل کی تو وہاں پر موجود ثانیہ مرزا اور شنیرا اکرم خوشی سے پھولے نہیں سمائیں اور ایک دوسرے کے ساتھ جیت کی خوشی کا بھرپور انداز میں اظہار کرتی نظر آئی جن کو دیکھ کر وہاں پر موجود شائقین کرکٹ بھی خوشی سے جھوم اٹھے اور ان کی خوشی میں ان کا ساتھ دینے لگے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل تھری، ملتان سلطان نے پشاور زلمی کو 19 رنز سے شکست دیدی

یاد رہے کہ گزشتہ شب کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے میچ میں ملتان سلطانز نے صہیب مقصود کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت پشاور زلمی کو 19 رنز کی شکست سے دوچار کیا تھا۔