سری لنکا نے بھارت کو سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں عبرتناک شکست دیدی

سری لنکا نے بھارت کو سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں عبرتناک شکست دیدی
کیپشن: فوٹو بشکریہ آئی سی سی ٹوئٹر

کولمبو : بھارت نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کو خراب کرنے کیلئے بنگلہ دیش اور سری لنکا کیساتھ مل کر سہہ ملکی سیریز کا آغاز کیا ۔بھارت نے یہ اوچھا ہتھکنڈا اس لیے استعمال کیا تا کہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے کھلاڑی پی ایس ایل میں نہ کھیل سکے اور یہی وجہ ہے کہ متعدد پاکستانی فرنچائز ز سری لمکن اور بنگلہ دیشی کھلاڑیوں سے محروم ہو گئی لیکن بھارت کو پی ایس ایل سے دشمنی کا خمیازہ سہہ ملکی سیریز کے پہلے ہی میچ میں بھگتنا پر گیا ہے جہاں سری لنکا نے انہیں پہلے ہی میچ میں عبرتناک شکست دیدی۔سری لنکا نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کا فاتحانہ آغاز کر دیا ہے ۔

675959101d4859438e9f989fcb1b4f21


تفصیلات کے مطابق سری لنکن کے کپتان دنیش چندیمل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کیلئے 175 رنز کا ہدف دیا جسے سری لنکا نے 18 ویں اوور کی تیسری گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا ۔سری لنکا کی جانب سے پریرا 66 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ اوپننگ پر آئے گوناتھلکا 19 ، مینڈس 11 ، چندی مال 14 ، تھرنگا 17 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیؓں:ملتان سلطانز کے صہیب مقصود نے اپنی شاندار کارکردگی کا کریڈٹ سنگاکارا کو دیدیا
 
 اس سے قبل بھارت نے مقرررہ 20 اوورز میں پانچ کٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے جس میں اوپننگ پر آئے روہت شرما بغیر کھاتہ کھولے ہی پولین لوٹ گئے تاہم دوسرے نمبر پر آنے والے شیکھر دھون نے انتہائی شاندار بلے بازی مظاہرہ کرتے ہوئے 90 رنز کی اننگ کھیلی لیکن ٹیم کو جیت دلوانے میں ان کی دھوان دارانہ اننگز کسی کام نہ آئی ان کے علاوہ پانڈے نے 37 رنز بنائے ۔

 یہ بھی پڑھیں: کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خبر، ویسٹ انڈین ٹیم اپریل میں پاکستان کا دورہ کریگی
  

اس میچ کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ سری لنکا نے بھارت کی طرف سے دیا گیا سب سے بڑا ہدف عبور کیا ہے.اس کے علاوہ بھارت کو سری لنکا کیخلاف مسلسل سات ٹی 20 جیتنے کے بعد شکست ہوئی ہے سری لنکا نے بھارت کیخلاف آخری ٹی 20 میچ فروری 2016 میں جیتا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں