کوئٹہ، ہزار گنجی میں نامعلوم افراد کی پولیس پر فائرنگ، 1 اہلکار شہید

کوئٹہ، ہزار گنجی میں نامعلوم افراد کی پولیس پر فائرنگ، 1 اہلکار شہید

کوئٹہ: کوئٹہ میں امن دشمنوں نے ایک بار پھر پولیس کو نشانہ بنایا۔ ہزار گنجی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ، ایف سی کی بھاری نفری سمیت امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن ہارس ٹریڈنگ کے سخت خلاف ہے، نواز شریف

امدادی ٹیموں نے لاش اور زخمی اہلکار  کو  قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  شام کے شہریوں پر مظالم، جمعیت علمائے اسلام (ف) کا احتجاج کا اعلان

یاد رہے 28 فروری کو صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں اسمنگلی روڈ پر ڈی ایس پی حمید اللہ دستی کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے۔ 14 فروری کو بھی کوئٹہ کے علاقے لانگو آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

واضح رہے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اکثر وبیشتر سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جاتا رہتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں