روس کا طیارہ شام میں گر کر تباہ،فوجیوں سمیت تمام39 افراد ہلاک

روس کا طیارہ شام میں گر کر تباہ،فوجیوں سمیت تمام39 افراد ہلاک
کیپشن: فوٹو :اے ایف پی

دمشق:شام میں روس کا  طیارہ گر کر تباہ ہونے سے جہاز میں سوار فوجیوں سمیت  تمام39 افراد ہلاک ہوگئے۔


برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق مطابق روسی ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ شامی شہر لاتکیا کے قریب ہمیم ایئربیس پر لینڈنگ کرتے ہوئے گر کرتباہ ہوگیا۔ طیارے میں سوار 33 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے جو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان ایئرفورس کا تربیتی طیارہ مشاق گر کر تباہ

دوسری طرف روسی وزارت داخلہ کی جانب سے اے این 26 طیارے کے تباہ ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے اور ابتدائی رپورٹ میں اس کو حادثہ ہی قرار دیا گیا ہے۔ایئر بیس پر امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی طیارہ صوبہ اصفہان میں گر کر تباہ،66افراد جاں بحق

روسی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ طیارہ رن وے سے 500 میٹر کی دوری پر گر کرتباہ ہوا حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے خصوصی کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ تخریبی کارروائی نہیں کی گئی بلکہ حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔