عمدہ کارکردگی دکھانے کے باوجود قومی ٹیم کے دروازے بند ہونے سے مایوسی ہوتی ہے ،سہیل تنویر

عمدہ کارکردگی دکھانے کے باوجود قومی ٹیم کے دروازے بند ہونے سے مایوسی ہوتی ہے ،سہیل تنویر

دبئی : دنیا بھر کی کرکٹ لیگز میں اپنی جادوائی باؤلنگ سے لوہا منوانے والے سہیل تنویر قومی ٹیم میں منتخب نہ کیے جانے پر افسردہ ہو گئے ۔

پشاور زلمی کیخلاف میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے کھلاڑی سہیل تنویر نے کہا کہ اس وقت بہت تکلیف ہوتی ہے جب آپ دنیا بھر کی لیگز میں اچھا پرفارم کر رہے ہوں لیکن آپ کو قومی ٹیم میں منتخب نہ کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں:ملتان سلطانز کی جیت،ثانیہ مرزااور شنیرا اکرم کا سٹیڈیم میں جشن

سہیل تنویر کا کہنا تھا پاکستان کے لیے کھیلنے سے زیادہ باہر ممالک میں جاکر کھیلنے پر پیسہ ملتا ہے لیکن میں نے کبھی پیسوں کو ترجیح نہیں دی، پاکستان کے لیے میں نے کئی لیگز کے کنٹریکٹ سے انکار کیا لیکن آخری وقت میں سلیکٹرز نے ٹیم میں میرا انتخاب نہیں کیا لیکن اس پر کوئی افسوس نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سب کے باوجود جب بھی  پاکستان کو میری ضرورت ہوگی تو میری خدمات سب سے پہلے حاضر ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:سری لنکا نے بھارت کو سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں عبرتناک شکست دیدی
 

یاد رہے کہ پی ایس ایل تھری کے سولہواں میچ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کیخلاف کھیلا گیا جس میں سہیل تنویر نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے14 رنز کے عوض  3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں