سعودی لڑکی نے ہراساں کرنیوالوں کی چھڑی سے ٹھکائی کردی،ویڈیو وائرل

سعودی لڑکی نے ہراساں کرنیوالوں کی چھڑی سے ٹھکائی کردی،ویڈیو وائرل
کیپشن: فوٹو بشکریہ ٹوئٹر


ریاض:سعودی عرب میں ایک لڑکی نے ہراساں کرنیوالے مردوں کی  چھڑی سے ٹھکائی کردی جبکہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر آتے ہیں دھوم مچادی ہے اور ہر کوئی اس لڑکی کی بہادری کو سراہتا نظر آتا ہے۔

ڈیلی میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ریاض شہر کے پارک میں کچھ لوگوں کی جانب سے لڑکی نے لباس کے بارے آوازے   کسنے اور ہراساں کرنے پر چھڑی سے ان کی ٹھکائی کردی جبکہ اس واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی جس نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اپنے ارد گرد موجود گروپ کی شکل میں موجود مردوں کو ہاتھ میں پکڑی چھڑی سے مارتی دکھائی دیتی ہے.

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں پاکستانی محنت کش65 ریال کیلئے اپنی جان گنوا بیٹھا

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے اور لوگوں کی جانب سے ہراساں کرنیوالوں کیخلاف بہادری کے ساتھ لڑنے سراہا گیا ہے جب کہ ایک انٹرنیٹ صار ف نے تو اس لڑکی کو ’سعودی ونڈر ویمن ‘ کا خطاب دیدیا۔کچھ لوگوں کی جانب سے اس خاتون پر مناسب لباس نہ پہننے پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملتان سلطانز کی جیت،ثانیہ مرزااور شنیرا اکرم کا سٹیڈیم میں جشن

تاہم کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون معروف سوشل میڈیا شخصیت ہیں اور لوگ اس کے ساتھ تصویر بنوانے کیلئے اس کے اردگرد جمع ہوئے تھے۔

ویڈیو دیکھیں:

f0b4bb188cd0ae0eafea1defd0c15974