اسلام آباد یونائیٹڈ کے اہم غیر ملکی کھلاڑی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اہم غیر ملکی کھلاڑی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر

شارجہ : پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ۔ لیکن انجری مسائل  پاکستان سپر لیگ کے چاند جیسے ایونٹ کو گرہن لگا رہے ہیں ۔ کراچی کنگز ،لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں انجری مسائل سے کافی پریشان ہیں دوسری ٹیموں کے بہ نسبت  اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو انجری مسائل نے زیادہ گھیرا ہے

19b8dbb6ca2e17ee9b8a018479a00854

پہلے مصباح الحق نے ایونٹ کے ابتدائی 2 میچ انجری کی وجہ سے نہیں کھیلے بعد میں رومان رئیس گھٹنے کی انجری کا شکار ہو کر تین ہفتوں کیلئے ایونٹ سے باہر ہو گئے اور اب مایہ ناز آل راؤنڈر آندرے رسل ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو کر ایونٹ سے باہر ہو گئے ۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق انجری کا شکار،پی ایس ایل کے دومیچوں سے باہر

 ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے والے اسٹار آل راؤنڈر آندرےرسل کا کراچی کنگز کیخلاف کھیلا جانے والامیچ پی ایس ایل سیزن تھری کا آخری میچ ثابت ہوا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے فزیو ایرول ایلکوٹ نے انکشاف کیا کہ ویسٹ انڈین کرکٹر کو دائیں ہیمسٹرنگ میں گریڈ ٹو کی انجری ہوئی، جس کا مطلب 29 سالہ آندرے رسل چار سے آٹھ ہفتے کے لیے کھیل کے میدان میں قدم نہیں رکھ سکیں گے اور اس عرصے میں پی ایس ایل کا اختتام ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور قلندرز کے کرس لِن اور پشاور زلمی کے شکیب الحسن انجری کا شکار

انجری کے علاج کے لیے آندرے رسل کا دوبارہ وطن لوٹنے کا امکان ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں