بیوی کے الزامات کے بعد محمد شامی بھی میدان میں آ گئے

 بیوی کے الزامات کے بعد محمد شامی بھی میدان میں آ گئے
کیپشن: فوٹو بشکریہ ہندوستان ٹائمز

 ممبئی :معروف بھارتی کرکٹر محمد شامی کی بیوی ہاسن جہاں نے الزام لگایا ہے کہ ان کے شوہر محمد شامی کے متعدد لڑکیوں کیساتھ ناجائز جسمانی تعلقات ہیں۔ محمد شامی کی بیوی نے یہ بھی الزام لاگایا ہے کہ ان کے شوہر انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں ہاسن جہاں نے ان کیخلاف مقدمہ بھی درج کرا دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:محمد شامی کی بیوی نےٹیسٹ کرکٹر پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی

اس ساری صورتحال کے بعد محمد شامی کا بیاب بھی سامنے آ گیا ہے ۔محمد شامی نے نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو بھی باتیں میری ذاتی زندگی کے بارے میں باتیں ہو رہی ہیں سب جھوٹ ہیں اور یہ میرے خلاف ایک سازش ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ سب مجھے بدنام کرنے اور میری گیم خراب کرنے کیلئے ڈرامہ رچایا جا رہا ہے۔

4f956b2182d012163b12e0d82e54a85c

ہاسن کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ دورہ افریقا سے واپسی پر محمد شامی نے انہیں مبینہ طور پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

ہاسن کے مطابق انہوں نے خاموش رہنے کی بہت کوشش کی اور شوہر کی غلطیاں بھی برداشت کیں لیکن محمد شامی نے دھمکیاں دینا شروع کردی تھیں اس کے باوجود اپنے خاندان اور بیٹی کی خاطر سب کچھ سہتی رہی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں