آرمی چیف سے اطالوی نیول چیف کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے اطالوی نیول چیف کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اطالوی نیول چیف ایڈمرل والٹر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اطالوی نیول چیف نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ایڈمرل والٹر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج کی قربانیوں کی وجہ سے خطے میں امن ممکن ہوا۔