راولپنڈی: ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم رواں سال 23 مارچ کو 78 واں ’یوم پاکستان‘ روایتی جوش و خروش سے منائی گی جس کے لیے پورے ملک میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر دارالحکومت اسلام آباد میں پریڈ بھی کی جائے گی جس میں تینوں مسلح افواج کے دستے شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کا دوسرانام ہے اور ہم کسی بھی قیمت پر پرامن پاکستان کی حفاظت کریں گے۔