ن لیگ سمیت سیاسی جماعتوں کا چیئرمین سینیٹ کیلئے رضا ربانی کے نام پر اتفاق

ن لیگ سمیت سیاسی جماعتوں کا چیئرمین سینیٹ کیلئے رضا ربانی کے نام پر اتفاق

اسلام آباد:مسلم لیگ ن نے چیئرمین سینیٹ کے لیے رضا ربانی کا نام دینے پر پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے چیئرمین سینیٹ کے لیے رضا ربانی کا نام دینے پر پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں سیاسی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین سینیٹ کے لیے رضا ربانی کے نام پر اتفاق پا گیا ہے۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، پشتونخوا میپ کے محمود خان اچکزئی اور نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو شریک ہوئے جبکہ اجلاس میں (ن) لیگ کے سینئر رہنما بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں طے پایا کہ تمام اتحادی جماعتیں پہلے اپنے نمبر پورے کریں گی، نمبر گیم کی تعداد پوری ہونے کے بعد مشاورت کی جائے گی اور پھر تمام اتحادی جماعتیں اپنے امیدواروں کو سامنے لائیں گی۔