ارجن کپور نے سوتیلی ماں سری دیوی کیلئے جذباتی پیغام جاری کر دیا

ارجن کپور نے سوتیلی ماں سری دیوی کیلئے جذباتی پیغام جاری کر دیا

ممبئی : مایہ ناز بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی موت کے 10 روز بعد ان کے سوتیلے بیٹے ارجن کپور نے اپنی سوتیلی ماں کیلئے انتہائی جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 10 روز قبل دبئی میں زندگی کی بازی ہارنے والی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی موت پر جہاں دنیا بھر میں موجود ان کے چاہنے والے گنگ رہ گئے وہیں ارجن کپور بھی اپنی سوتیلی ماں کی موت پر حیرت زدہ رہ گئے۔ سری دیوی کی موت کے 10 روز بعد ارجن نے انسٹاگرام پر ان کیلئے ایک جذباتی پیغام شیئر کیاہے۔

77ea9abb45e49049ac616817c499cd54


آپ بہت بہادر تھیں کیونکہ زندگی نے آپ کو ہار جانے کی ہر وجہ دی تھی لیکن پھر بھی آپ اٹھیں، خود کو سنبھالا اور آگے بڑھتی رہیں۔