زرداری کی فضل الرحمان سے ملاقات، رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کی تجویز مسترد

 زرداری کی فضل الرحمان سے ملاقات، رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کی تجویز مسترد
کیپشن: asif zardari fazal ur rehman meeting فضل الرحمان کی آصف زارداری سے ملاقات اچچ

کراچی : پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ، چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر بات چیت کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ، چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر بات چیت کی گئی ہے۔

اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ آپ ہمارے ساتھی ہیں ، گزشتہ انتخابات میں بھی آپ نے ہمارا ساتھ دیا ، اب بھی دیں۔ 

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو چیئرمین سینیٹ کے لیے نیانام دے دیا ، رضا ربانی کے نام کو مسترد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے چیئرمین سینیٹ کےلیے رضا ربانی کا نام تجویز کیا تھا کہ اگر پیپلزپارٹی رضا ربانی کا انتخاب کرتی ہے تو تمام جماعتیں ان کی حمایت کریں گی لیکن اب آصف زرداری کی جانب سے اس تجویز کو مسترد کر دیا گیا ہے۔