اداکار جتندر پر جنسی ہراساں کرنے کا مقدمہ درج

اداکار جتندر پر جنسی ہراساں کرنے کا مقدمہ درج

لاہور: مایہ ناز بالی ووڈ اداکار جیتندر پر 47 سال قبل کزن سے دست اندازی اور جنسی ہراساں کرنے کے الزام کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں اداکار جیتندر پر ان کی کزن نے 1971 میں شملہ میں جنسی زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تھی۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ جیتندر نے شملہ میں جب اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تو اس وقت ان کی عمر 18 سال اور جتندر کی عمر 28 سال تھی۔جیتندر کی کزن کے مطابق انہوں نے والدین کے انتقال کے بعد مقدمہ کرانے کا فیصلہ کیا تھا کیوں کہ ان کے والدین کے لیے یہ سب صدمے کا باعث ہوتا۔
پولیس نے ان کی کزن کی درخواست پر باقاعدہ ایف آئی آر درج کرلی ہے جس کے بعد اداکار پر مقدمہ چلایا جائے گا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ شملہ کے ہی مقامی تھانے میں درج کیا گیا ہے جس کے بعد جلد ہی جیتندر کی کزن کو مجسٹریٹ کے سامنے بیان ریکارڈ کرانا ہوگا اور ہوٹل میں ٹھہرنے کے شواہد دینے ہوں گے۔

دوسری جانب اداکار جیتندر کی جانب سے اس حوالے کسی قسم کا ردعمل نہیں ظاہر کیا گیا ہے۔