آپریشن ردالفساد ملک بھر میں جاری ، ایف سی کی خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی

آپریشن ردالفساد ملک بھر میں جاری ، ایف سی کی خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی

ispr fc balochistan operation in balochistan ایف سی بلوچستان کارروائی اسلحہ و گولہ بارود برآمد

راولپنڈی : ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ، ایف سی بلوچستان کا کوہلو اور میوند میں کارروائی ، بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ، ایف سی بلوچستان نے کوہلو اور میوند میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔

سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا ، دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ۔