دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، تین دہشت گرد گرفتار

دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، تین دہشت گرد گرفتار

ہنگو: دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام۔بھاری اسلحہ اور 16 لاکھ 32 ہزار افغان کرنسی برآمد۔ تین دہشت گرد گرفتار۔اسلحہ میں مارٹر گولے،مشین گن،رکٹ لانچر شامل۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہنگو آصف گوہر نے بتایا کہ اطلاع ملی کہ ہنگو تھانہ سٹی کے حدود میں واقعہ علاقہ ملک آباد میں ایک گھر قریب گرج میں بھاری مقدار میں اسلحہ چھپایا گیا ہے جس پر پولیس نے فوری اور بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملک آباد میں گرج میں زمین کے اندر بھاری مقدار میں چھپایا گیا اسلحہ پولیس نے برآمد کر کے قبضے میں لے لیا۔
بھاری اسلحہ میں ایک عدد آر پی جی سیون مشین گن، 28 مارٹر گولے، 34 عدد فیوز، ایک عدد راکٹ لانچر،3 عدد راکٹ لانچر گولے، ایک عدد کلاشنکوف، 3 عدد پستول شامل ہے جبکہ اسلحہ کے ساتھ ساتھ 16 لاکھ 32 ہزار افغان کرنسی بھی برآمد کر لیے گئے۔کاروائی کے دوران تین دہشت گردوں افتخار، شوکت، نور شاد علی کو بھی گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ڈی پی او ہنگو آصف گوہر نے بتایا کہ اسلحہ ضلع ہنگو میں کسی بھی قسم کی تخریب کاری کے غرض سے چھپایا گیا تھا تا ہم پولیس کہ بروقت کاروائی نے شرپسندوں کے مزموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے جہاں پر ا±ن سے مزید تفتیش کا عمل بھی جاری ہے۔ ڈی پی او ہنگو نے کہا کہ ضلع ہنگو میں امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ علاقے سے شرپسندوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنائیں گے۔