پی ایس ایل، گلیڈی ایٹرز کی ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت

پی ایس ایل، گلیڈی ایٹرز کی ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت

دبئی:  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)  کے 17ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز اب تک ایونٹ کی سب سے کامیاب ٹیم ثابت ہوئی جس نے 6 میچز میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی جب کہ ایک میچ میں ناکامی اور ایک میچ بارش کے باعث نہ ہوسکا، پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 9 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس ٹیبل پر 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے اور اسے 5 میچز میں سے تین میں ناکامی اور 2 میں کامیابی ملی۔